اسپیکر عمران ندیم کی زیرِ صدارت ہونے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں امجد حسین ایڈووکیٹ کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے کسی دوسرے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے، جب کہ ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی۔
امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔
وہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں اور حالیہ انتخابات میں جی بی اے-1 گلگت سے کامیاب ہوئے تھے۔
امجد حسین ایڈووکیٹ 2010 سے2015 تک گلگت بلتستان کونسل کے رکن رہے، امجد حسین نے 2020 کے انتخابات میں دو حلقوں سےکامیابی حاصل کی۔
نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
ان سے قبل پیپلزپارٹی کے عمران ندیم بلامقابلہ نئے اسپیکر جی بی اسمبلی جب کہ ن لیگ کےکفایت الرحمان ایڈووکیٹ بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔
دوسری جانب اپوزیشن اراکین کی درخواست پر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ن لیگ گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا ہے۔






