ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا اور اسے باقاعدہ طور پر رجسٹر کرتے ہوئے کیس نمبر 6/26 الاٹ کر دیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور پیٹرولیم لیوی کے نفاذ سے عوام پر معاشی بوجھ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان اقدامات کا آئینی اور قانونی جائزہ لیا جائے اور عوامی مفاد کے پیش نظر مناسب احکامات جاری کیے جائیں۔
🚨🚨🚨🚨
— Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) July 25, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اہم پیشرفت
وفاقی آئینی عدالت میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر کی گئی حافظ نعیم الرحمن کی درخواست کو نمبر الاٹ
رجسٹرار آفس نے پٹیشن کا جائزہ لیکر آئینی درخواست کو 6/26 نمبر الاٹ کیا ہے
وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے درخواست کو نمبر الاٹ کیے جانے کے بعد آئندہ کارروائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ عدالت جلد سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرے گی۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم لیوی کے نفاذ کو چیلنج کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے درخواست رجسٹر کیے جانے کو اس معاملے میں ایک اہم قانونی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔







