ای چالان کی تفصیلات کے مطابق گاڑی کا یہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر ہوا ہے۔ اس خلاف ورزی پر گاڑی کو 10,000 روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ چالان 29 اکتوبر 2025 کو دوپہر 1:36 بجے گارڈن لیاری ایکسپریس وے آؤٹ پر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چالان شدہ گاڑی ٹویوٹا (سفید/بلیک) رنگ کی ہے جس کی رجسٹریشن نمبر SPE-950 ہے اور وہ سندھ پولیس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ قانون کے تحت اس خلاف ورزی پر 2 ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے خود اس چالان کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا، یقینی طور پر چالان بھروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے اور چالان ہونے کے بعد انہوں نے ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ وہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائے۔







