سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بجٹ کا 50 فیصد ایسے اخراجات پر خرچ کر رہے ہیں جو اللہ اور رسول کے احکامات کے خلاف تصور کیے جاتے ہیں۔

دنیش کمار نے کہا کہ قرآنِ مجید میں سود سے واضح طور پر منع کیا گیا ہے، مگر اس کے باوجود پاکستان کے بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران سود سے متعلق قرآنی آیات بھی پڑھ کر سنائیں۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ایران سے پیٹرول اسمگل کر کے لانا کوئی آسان کام نہیں۔ ان کے بقول، سرحدی علاقوں کے لوگ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے یہ خطرات مول لیتے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ایران سے پیٹرول درآمد کرنے کے عمل کو قانونی شکل دی جائے تاکہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کو سہولت مل سکے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

سینیٹر دنیش کمار نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیسری عالمی جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔