پولیس کے مطابق متاثرہ شخص طلاق کے معاملے پر یونین کونسل کے دفتر آیا ہوا تھا۔ جب وہ یوسی دفتر سے باہر نکلا تو خاتون نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ تیزاب سے زخمی ہونے والے شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت کامران تنویر کے نام سے ہوئی ہے جو ایک پرائیویٹ سکول ٹیچر ہے۔ کامران تنویر کی شادی تقریباً آٹھ ماہ قبل ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔