ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچی چکلالہ کے علاقے میں پھول اور کھلونے فروخت کرتی ہے۔ واقعے کے روز بچی کام ختم کرکے گھر واپس جارہی تھی کہ محلہ دار رکشہ ڈرائیور نے اسے لفٹ دینے کی پیشکش کی۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم بچی کو قبرستان گراؤنڈ لے گیا، جہاں مبینہ طور پر اسے دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر بچی کو واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے سے بھی منع کیا۔

متاثرہ بچی کے والد کے مطابق بچی نے بعدازاں واقعے کے بارے میں اپنی کزن کو بتایا، جس نے انہیں تمام معاملے سے آگاہ کیا۔
والد نے پولیس سے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی، جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: گھوٹکی: والدہ کے سامنے بیٹی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جب کہ قانونی کارروائی شواہد کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔







