تفصیلات کے مطابق کیمبرین پٹرول 2026 مقابلہ ویلز، برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوا، جس میں 36 ممالک کی 140 ٹیموں نے حصہ لیا۔
رواں سال پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ کی ٹیم نے کی، جس میں ایک افسر اور 7 جوان شامل تھے۔ پاکستانی ٹیم نے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا۔
کیمبرین پٹرول کو دنیا کے مشکل ترین بین الاقوامی فوجی پٹرولنگ مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں شریک ٹیموں کو مختلف جسمانی اور فوجی مہارتوں کے سخت مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان مسلسل پانچ سال سے اس مقابلے میں تمغے حاصل کر رہا ہے۔ پاک فوج کی ٹیم نے 2022 اور 2023 میں سلور میڈل جبکہ 2024 اور 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔
اس سے قبل بھی پاک فوج کی ٹیمیں 2010، 2015، 2016، 2017 اور 2018 میں کیمبرین پٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔







