پولیس اعلامیے کے مطابق 18 اپریل 2026 کی رات 12 بجے سے راولپنڈی میں تمام ریسٹورنٹس، پارکس، بیوٹی پارلرز، ہوٹلز، کوئٹہ ہوٹلز، مارکیٹس، اسنوکر کلبز، جم، پان شاپس، کیوسکس، حجام کی دکانیں، شال شاپس، بینکس اور بیکریز بند رہیں گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے اور یہ پابندی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔
🚨🚨 راولپنڈی میں سیکیورٹی ھائی الرٹ، تمام مارکیٹس، ھوٹلز، بینک اور دکانیں وغیرہ آج رات 12 بجے سے بند رکھنے کا حکم نامہ جاری، (تا حکم ثانی) pic.twitter.com/72m6pPYCBp
— Rushna Khan (@RushnaZamir25) April 18, 2026
راولپنڈی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں اور کاروباری افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور جاری ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔







