مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں وزارتِ مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان نے شرکت کی، جب کہ اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔
رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا#ARYNews #ramadan2026 #RamadanMubarak pic.twitter.com/hr1fGQw62n
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 18, 2026
ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ کے مطابق اپر دیر اور ضلع مہمند سمیت مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 40 شہادتیں موصول ہوئیں، جن کی تصدیق کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اہلِ وطن کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے ماہِ مقدس کے احترام، اتحاد و یکجہتی اور ملک و ملت کے لیے دعا کی اپیل کی۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بنگلہ دیش اور انڈیا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد 19 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوں اس سال خطے کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہو رہا ہے۔







