ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او لاہور اطہر وحید کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت رنگ روڈ پر تعینات نفری کے انتظامی امور، ڈیوٹی روسٹر اور آپریشنل کنٹرول سی ٹی او کے دائرہ اختیار میں آ جائے گا۔
اس وقت رنگ روڈ پر ایک ایس پی، چار ڈی ایس پی اور گیارہ انسپکٹرز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جب کہ 180 وارڈنز اور 142 ٹریفک اسسٹنٹس تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پر تعینات تمام عملہ ٹریفک پولیس سے ڈیپوٹیشن پر بھجوایا جاتا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سی ٹی او لاہور اس فیصلے کو باقاعدہ قانونی شکل دینے کے لیے قانون سازی مکمل کر کے جلد حکومت کو منظوری کے لیے ارسال کریں گے۔