پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ برکی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں ملازمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سلمان قادر نے اسے فون کر کے فوری طور پر کام پر آنے کو کہا، جب وہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ پر پہنچی تو ملزم اسے گاڑی میں بٹھا کر فارم ہاؤس لے گیا، جہاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
لیجنڈ کرکٹر عبد القادر کے بیٹے سلمان قادر کے خلاف سنگین الزام!
— Sajid usmani (@sajidusmani787) January 24, 2026
لاہور میں سابق کرکٹر عبد القادر کے بیٹے سلمان قادر پر مبینہ طور پر اپنی گھریلو ملازمہ کو فارم ہاؤس لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات لگے ہیں۔ پولیس میں متاثرہ خاتون کی مدعیت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/soy3knbafU
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم سلمان قادر سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقدمہ متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان قادر لاہور میں کرکٹ سکھانے کے لیے ایک اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جب کہ قانونی کارروائی میرٹ پر آگے بڑھائی جائے گی۔







