رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اجلاس منعقد ہوئے، جب کہ سپریم کورٹ آف سعودی عرب نے باقاعدہ طور پر رویتِ ہلال کی تصدیق کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ چاند کی رویت کے لیے جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی۔

دوسری جانب کئی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم رمضان جمعرات 19 فروری کو ہوگا، جن میں ملائیشیا، ترکیہ، سنگاپور، برونئی،آسٹریلیا اور اومان شامل ہیں۔

اسی طرح وسطی ایشیا کے ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغیزستان اور ازبکستان میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور شعبان کے 30 دن مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فرانس کی کونسل آف مسلم فیتھ نے فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر 19 فروری سے رمضان شروع ہونے کا اعلان کیا ہے، جب کہ ترکیہ کے مذہبی امور کے ادارے نے بھی اسی تاریخ کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2026 میں مختلف ممالک میں روزوں کے دورانیے میں نمایاں فرق متوقع

پاکستان میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

یوں بیشتر اسلامی ممالک میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، تاہم سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے باعث وہاں پہلا روزہ 18 فروری کو رکھا جائے گا۔