صدارتی ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی سمری کی منظوری دی۔ یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں کیا گیا جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے، اسٹیٹ بینک
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری تقرری کے وقت درست ایل ایل بی ڈگری کے اہل نہیں تھے، جس کے باعث انہیں جج کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد ان کی ڈی نوٹیفکیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔







