وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری بحرین کے فرمانروا، شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم، شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
🔊PR No.1️⃣6️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) January 12, 2026
Curtain Raiser: Visit of the President to Bahrain 13-16 January, 2026 https://t.co/60auEXgcGG
🔗⬇️ pic.twitter.com/H9cM0t7RlF
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور برادر خلیجی ملک بحرین کے درمیان دیرینہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت و اقتصادی شراکت داری، دفاع و سلامتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دورے سے پاکستان اور بحرین کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے۔







