ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران معیشت، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات، آزاد کشمیر کی صورتحال، امن و امان اور دیگر قومی اہمیت کے امور زیرِ غور آئے۔

بجٹ تجاویز اور عوامی ریلیف سے متعلق گفتگو کے دوران صدرِ مملکت نے زور دیا کہ وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں شرحِ نمو اور عوامی فلاحی منصوبوں کو ہم آہنگ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ ایران اور علاقائی سفارتی رابطوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان، ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر احد چیمہ بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل راٹھور اور ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی اجلاس میں شریک تھے۔