خیال رہے کہ جسٹس امین الدین خان اس سے قبل آئینی بینچ کے سربراہ تھے اور وہ اس ماہ کے آخر یعنی 30 نومبر کو ریٹائر ہونے والے تھے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری 27ویں آئینی ترمیم کے تحت دی، جس کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کے دستخط سے آئین کا حصہ بن گیا ہے۔
ترمیم شدہ آرٹیکل 176 کے مطابق موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اپنی مدتِ ملازمت پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہلائیں گے، جبکہ آرٹیکل 255(2) میں وہ ترمیم کی گئی ہے جو آئندہ چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے طریقہ کار سے متعلق ہے۔
ترمیم کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس صاحبان میں سے سینئر ترین جج کے پاس ہوگا۔







