وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں نہ صرف شیلٹرز کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی بلکہ ان کی تکمیل کے لیے 45 سے 60 دن کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام بس شیلٹرز مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کیے جائیں۔

حکومتِ  پنجاب کے مطابق 588 بس شیلٹرز پر تیزی سے کام جاری ہے، جب کہ 774 کے ٹینڈرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں، یوں مجموعی منصوبہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزرگ شہری، خواتین، مائیں اور طلبہ دھوپ، بارش یا سردی میں کھلے آسمان تلے کھڑے رہنے پر مجبور نہیں ہونے چاہئیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کے ایک حقیقی انقلابی مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ جدید بس شیلٹرز نہ صرف سہولت فراہم کریں گے بلکہ شہروں کے حسن میں بھی نمایاں اضافہ کریں گے۔