ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل بھی موجود تھے۔ درخواست میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ #خان_کے_نام_سے_کانپتی_ٹانگیں pic.twitter.com/vVVi84kLT9
— PTI Chiniot (@PTIOCHINIOT) June 3, 2026
قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کے بعد عدالت سے ملاقات کے حق اور جیل انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندیوں سے متعلق احکامات طلب کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے متعدد بار عدالتوں سے رجوع کیا جا چکا ہے۔






