سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات عام نہیں ہیں اور اگر جنگ طویل ہوئی تو سب پر مشکلات کا اثر پڑے گا۔
انہوں نے ایندھن کی بچت کے لیے ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ یومیہ میٹنگز جاری ہیں اور سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے 60 فیصد پیٹرول کم کر دیا گیا ہے۔







