محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈپٹی کمشنرز، چیف سیکریٹری، وزیراعلیٰ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈی جی رینجرز کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور ایک ماہ تک مؤثر رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنا ہے۔