ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی شکیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی محمد نعیم خان اور ٹیم نے بٹاکڑہ اور کوٹھا کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں۔
کارروائی کے دوران منشیات فروش فصیح الرحمن، نیاز علی، توقیر ناصر اور گلزار احمد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2002 گرام آئس اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔







