ترجمان محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے شدید سردی کے پیشِ نظر اسکولوں کے آغاز کا وقت صبح 9 بجے کرنے کے فیصلے میں توسیع کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں اسکول 4 فروری تک صبح 9 بجے کھلیں گےاور اس فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔