سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی اتحادی حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے موثر انداز میں کام کر رہی ہے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی ترقی ہے، اسی لیے وفاق ہر سطح پر صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے خوش آئند ہیں، جب کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، وفاقی معاونت، سکیورٹی انتظامات اور صوبائی حکومت کو درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی خدمات اور ایوان کی کارروائی کو موثر انداز میں چلانے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سکیورٹی اور ہر شہری کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے جو ہر سطح پر رہنمائی فراہم کرتی ہے اور وفاق کے ساتھ یہی مضبوط تعلق صوبے کے لیے مثبت نتائج لاتا ہے۔







