نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار زبیدہ بی بی نے اپنے وکیل آفتاب باجوہ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی نے ان کے تین بیٹوں، ایک داماد اور ایک بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قتل کے مقدمات کی درخواستیں واپس نہ لینے پر پولیس دباؤ ڈال رہی ہے اور مختلف نوعیت کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ مقدمات واپس نہ لینے کی صورت میں مزید جعلی پولیس مقابلوں کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جب کہ پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی سی ڈی کو خوف و ہراس پھیلانے کی مبینہ ہدایات دیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعلیٰ سے منسوب مبینہ احکامات کا نوٹس لیا جائے، پولیس کو ہراسانی سے روکا جائے اور انہیں عدالت کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔






