زمبابوے کرکٹ نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد مہدی کا انتقال 29 دسمبر کو ہرارے میں ہوا۔
جاری بیان کے مطابق محمد مہدی پیدائشی طور پر ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا تھے اور حالیہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کی حالت بگڑنے پر وہ انتقال کر گئے۔
𝗭𝗖 𝗲𝘅𝘁𝗲𝗻𝗱𝘀 𝗰𝗼𝗻𝗱𝗼𝗹𝗲𝗻𝗰𝗲𝘀 𝘁𝗼 𝗦𝗶𝗸𝗮𝗻𝗱𝗮𝗿 𝗥𝗮𝘇𝗮 𝗼𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗹𝗼𝘀𝘀 𝗼𝗳 𝗵𝗶𝘀 𝗯𝗿𝗼𝘁𝗵𝗲𝗿
— Zimbabwe Cricket (@ZimCricketv) December 31, 2025
Zimbabwe Cricket (ZC) extends its heartfelt condolences to Zimbabwe T20I Captain Sikandar Raza and his family following the untimely passing of his beloved… pic.twitter.com/CVCBwVntEi
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دکھ کی اس گھڑی میں سکندر رضا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کی مینجمنٹ، کھلاڑی اور اسٹاف مکمل طور پر سکندر رضا کے ساتھ کھڑے ہیں۔






