مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں بھی منعقد ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اگر آج چاند نظر آ گیا تو پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، جب کہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ہفتے کی شام ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب کے متوقع قمری کیلنڈر کے مطابق پیر 18 مئی کو ذوالحج کا پہلا دن ہوگا، جبکہ وقوفِ عرفہ، جو حج کا مرکزی رکن ہے، منگل 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔






