واپڈا نے 264.95پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی، جب کہ پاکستان آرمی نے 260.05پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے 214.10پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس کے مطابق فلور ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) اور ایم وقاص (پنجاب) 11.35پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر رہے، جب کہ عبدالوہاب (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔

پومیل ہارس ایونٹ میں فیضان (ایچ ای سی) 11.05پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہے، جب کہ معاذ خان (آرمی) دوسرے اور محمد افضل (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔

والٹ ایونٹ میں واپڈا کے محمد افضل اور شہزاد علی نے 11.60پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ پنجاب کے ایم وقاص دوسرے اور سندھ کے عبدالصمد تیسرے نمبر پر رہے۔

پیرالل بارز ایونٹ میں محمد افضل (واپڈا) 11.05پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جب کہ آرمی کے منتظر مہدی دوسرے اور اسکار خان تیسرے نمبر پر رہے۔

رِنگز ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) 11.55پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہے، جب کہ آرمی کے عمیر نے دوسری اور شہزاد علی (واپڈا) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہائی بار ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) 10.70پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے، جب کہ محمد احسان (آرمی) دوسرے اور محمد سہیل (پنجاب) تیسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ بہترین جمناسٹ کا اعزاز بھی واپڈا کے شاہ جہان نے 67.15 پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا، جب کہ محمد افضل (واپڈا) دوسرے اور محمد احسان (آرمی) تیسرے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔