لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں مصر کے خلاف دو گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں مصر نے یاسر ابراہیم اور مصطفیٰ زیکو کے گولز کی بدولت 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کیا۔ 79ویں منٹ میں میسی کے عمدہ کراس پر کرسٹیان رومیرو نے ہیڈر کے ذریعے پہلا گول اسکور کیا۔ اس کے چند ہی منٹ بعد میسی نے خود شاندار بائیں پاؤں کے شاٹ سے گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

اضافی وقت میں اینزو فرنانڈیز نے فیصلہ کن ہیڈر کے ذریعے فاتحانہ گول کر کے ارجنٹینا کو 3-2 کی تاریخی فتح دلا دی۔

کامیابی کے بعد لیونل میسی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ہی آبدیدہ ہو گئے، جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا کر فتح کا جشن منایا

اس کامیابی کے ساتھ ہی میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں لگاتار 9 میچز میں گول کرنے اور ناک آوٹ میں مسلسل چھ میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

اس کے علاوہ ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز میں معاون بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا موجودہ ٹورنامنٹ میں ان کے گولوں کی تعداد آٹھ ہو چکی ہے جس کے ساتھ وہ گولڈن بوٹ کی ریس میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں 

مزید پڑھیں: یہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا، آج مطمئن ضمیر کے ساتھ جا رہا ہوں، کرسٹیانو رونالڈو

جبکہ گزشتہ نو ورلڈ کپ میچوں میں وہ 13 گول اور 3 معاون سمیت مجموعی طور پر 16 گولز میں براہِ راست کردار ادا کر چکے ہیں۔ ورلڈکپ میچز میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 21 ہوچکی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر فرانس کے کلیاں ایمباپے موجود ہے جن کے مجموعی گولز کی تعداد 19 ہے

ورلڈکپ میچز میں 15 مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کر کے وہ اس فہرست میں بھی پہلے نمبر پر ہے جبکہ 9 مین آف میچز کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر پر موجود ہے