اس بات کا اعلان فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے کیا۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل رفتار سے جاری ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں اس مقابلے میں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔
وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں مردوں کے 24، جب کہ خواتین کے 21 ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی، جس میں مقابلوں کے ڈراز اور قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔






