مالدیپ میں جاری ایونٹ کے دوران عمر نواز نے پانچویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔ بعد ازاں ہارون حمید نے اضافی وقت میں گول کر کے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔
WE’VE ENDED A 64-YEAR WAIT.
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) June 7, 2026
64 YEARS OF HOPING.
64 YEARS OF BELIEVING.
64 YEARS OF DREAMING.
AFTER 64 YEARS PAKISTAN IS BACK IN A FINAL. 🇵🇰 pic.twitter.com/s4oWULa956
پاکستان گروپ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اب قومی ٹیم 10 جون کو ڈائمنڈ جوبلی کپ کا فائنل کھیلے گی۔
پاکستان 1962 کے مردیکا کپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے، جو قومی فٹ بال کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔







