آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد نے بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ شاندار اور مسلسل عمدہ کارکردگی کے باعث ابرار کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے عالمی کرکٹ میں ان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
Career-best T20I ranking for Abrar Ahmed! 🇵🇰🔥
— Khel Shel (@khelshel) July 1, 2026
The mystery spinner jumps to the No. 2 spot in the latest ICC Men s T20I Bowling Rankings. Up and up! 🚀#Cricket | #Pakistan | #AbrarAhmed | #ICCRankings | #Lahore pic.twitter.com/xSrczVU1z1
ابرار احمد حالیہ عرصے میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے مؤثر ترین بولرز میں شمار کیے جا رہے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی منفرد لیگ اسپن اور مختلف انداز کی گیندوں سے کئی اہم مواقع پر ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ارجنٹینا کے شائقین کا منفرد انداز،گمشدہ بٹوہ مالک تک پہنچ گیا
ابرار احمد کی اس کامیابی کے بعد شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے عالمی رینکنگ میں مزید بہتری حاصل کریں گے۔ یاد رہے ٹاپ 10 میں یہ واحد پاکستانی بالر شامل ہے ان کے بعد فاسٹ بالر سلمان مرزا 20 نمبر پر موجود ہے







