پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ابوبکر آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پی ایچ ایف کے مطابق یہ فیصلہ فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر کیا، جب کہ عماد شکیل بٹ سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ برقرار رہیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ ابوبکر کی قیادت، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے امتزاج سے قومی ٹیم متحد اور مضبوط انداز میں آگے بڑھے گی۔
ابوبکر 30 جولائی کو کوریا کے خلاف ہوم سیریز میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 15 اگست سے ہوگا۔






