بشکیک میں کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گوام کو گیارہ کے مقابلے صفر گول سے مات دے دی۔
میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو چار صفر کی برتری حاصل تھی، جب کہ دوسرے ہاف میں قومی ٹیم نے مزید سات گول اسکور کرکے اپنی برتری کو ناقابلِ یقین بنا دیا۔
Pakistan’s U17 National Team embarked on a challenging AFC Asian Cup qualifying campaign full of highs and lessons. They started strong with impressive victories against Cambodia and Kyrgyzstan, showcasing skill, teamwork, and fighting spirit. https://t.co/Tj6kcHp7u6 pic.twitter.com/2zcBpjRFED
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 30, 2025
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے چار گول اسکور کیے، کلیم اللہ جونیئر نے ہیٹرک بنائی، جب کہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کے اسکور میں حصہ ڈالا۔
واضح رہے کہ یہ کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
گروپ اسٹیج میں پاکستان نے مجموعی طور پر پانچ میچ کھیلے ہیں، جن میں سے تین میں کامیابی حاصل کی، جب کہ دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔







