پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ بارش کے باعث 27 اوورز فی اننگز کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 121 رن بنا کر آؤٹ ہوئی، جس میں عبدل سبحان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے منیجر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جواب میں پاکستان نے ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کر لیا، جبکہ سمیر منہاس 69 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری جانب انڈیا نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کو دبئی میں پاکستان اورانڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔