بلواؤائیو میں کھیلے گئے اس فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 252 رنز بنائے۔ انڈین ٹیم کی جانب سے ارون جارج نے 16، ویبھو سوریہ ونشی نے 30، وادنت ترویدی نے 68 اور کنیش چوہان نے 29 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے تین، جب کہ محمد صیام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ علی حسن بلوچ، احمد حسین، مومن قمر اور علی رضا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر بلے باز حمزہ ظہور نے 42 رنز اسکور کر کے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان نے 66 اور کپتان فرحان یوسف نے 38 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا تھا، تاہم قومی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے نتیجے میں انڈیا سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔