ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے کیلب فیلکنر 115 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ بین ڈاکنز نے 66 اور بین مائز نے 45 رنز اسکور کیے۔

کپتان تھامس ریو 31، جیمز منٹو 28، جوزف مورس 17، مینی لمسڈن 3 اور فرحان احمد ایک رن بنا سکے۔ رالفی البرٹ اور سیبسٹین مورگن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انڈیا کی جانب سے آر ایس امبرش نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کانشک چوہان اور دپیش دیویندرن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آیوش مہاترے اور کھیلان پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے۔ ویبھاؤ سوریاونشی نے 15 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 80 گیندوں پر شاندار 175 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان آیوش مہاترے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر بلے بازوں میں آرون جارج 9، ویدانت تریویدی 32، ویہان ملہوترا 30، ابھی گیان کندو 40، آر ایس امبرش 18، کھیلان پٹیل 3 اور ہینیل پٹیل 5 رنز بنا سکے۔ کانشک چوہان 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ دپیش دیویندرن کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ الیکس گرین اور سیبسٹین مورگن نے 2، 2 اور مینی لمسڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔