کپتان سلمان علی آغا نے بھی دباؤ والے میچ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی اور چار رنز بنا کر پویلین واپس آئے۔ ان کے ساتھ ہی بابر اعظم نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد واپسی اختیار کی۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انڈیا نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ٹاس کے موقع پر ایک بار پھر انڈیا کے کپتان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ نہیں ملایا۔
انڈیا کی جانب سے ایشان کشن 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے 32 رنز بنائے، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25، جب کہ ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ کپتان سلمان علی آغا، عثمان طارق اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
دوسری جانب انڈین ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔






