سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مارک بچر نے کہا ہے کہ پاکستان-انڈیا میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ انڈیا اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور انڈیا کا ایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولا ہے، باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے،  چیمپئنز ٹرافی میں بھی انڈیا کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا۔

مارک بچر کا کہنا تھا کہ انڈیا جہاں چاہتا ہے کھیلتا ہے، دوسری ٹیموں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے لیکن ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے، پاکستان کے پاس انڈیا اور آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے کا یہ واحد ذریعہ تھا۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو انڈیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے انڈیا سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔