اسی دن انڈیا کے لیے سات ون ڈے کھیلنے والی سابق کھلاڑی روی کلپنا کے نام سے منسوب ایک اور اسٹینڈ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ یہ اقدام خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انڈین خواتین کرکٹ کی موجودہ بلے باز سٹار اسمرتی مندھانا نے آندھرا پردیش کے آئی ٹی وزیر نارا لوکیش کو تجویز دی کہ ایک بڑے مقابلے سے قبل متھالی راج کے نام کا اسٹینڈ عوامی طور پر کھولا جائے، تاکہ کرکٹ میں ان کی خدمات کو تسلیم کیا جا سکے۔
دوسری جانب آئی ٹی وزیر نارا لوکیش نے اپنے بیان میں کہا کہ اسمرتی مندھانا کی تجویز نے عوامی جذبات کی مؤثر عکاسی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم خواتین کی کرکٹ میں تاریخی کردار ادا کرنے والی شخصیات کو تسلیم کرنے اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ انڈٖین سابق کرکٹرمتھالی راج کو عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کی سب سے کامیاب بیٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 51 کی اوسط سے سات ہزار آٹھ سو رنز بنائے ہیں، خواتین کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ رنز ہیں جو کسی کھلاڑی نے آج تک بنائے ہیں۔
ان کے علاوہ کسی بھی خاتون کرکٹر نے ون ڈے میں آج تک چھ ہزار رنز کا ہندسہ تک عبور نہیں کیا۔
یاد رہے کہ ویمنز ورلڈکپ 2025 اس بار انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں انڈیا نے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے تو وہیں پاکستان ابھی تک ایونٹ میں شکست کا سامنا کر رہا ہے۔







