ڈیوڈ بیکہم نے اپنے شاندار کیریئر کا بڑا حصہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ گزارا، اس کے علاوہ وہ ریال میڈرڈ، اے سی میلان، پیرس سینٹ جرمین سمیت دیگر مشہور کلبز کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
20 سالہ کیریئر میں بیکہم نے 19 کلب ٹائٹلز جیتے اور 115 بین الاقوامی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
Congratulations to Sir David Beckham, who received his Knighthood at Windsor Castle! 🏴❤️ pic.twitter.com/n4WOY9a6xg
— England (@England) November 4, 2025
2004 میں برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے نے انہیں اپنی دنیا کے 100 عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
فٹ بال کے میدان کے ساتھ ساتھ بیکہم نے فلاحی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا اور 2005 سے یونیسیف کے ساتھ وابستہ ہیں، جہاں وہ دنیا بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔







