نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 جیت لیا۔
میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی دکھائی اور مقابلے کا رخ یکطرفہ کردیا۔ 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اسٹیو ناٹل نے 40 گیندوں پر 47 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جب کہ اسٹیون پالسن نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں ناصر جلیل نے صرف 10 گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر آسٹریلیا کی فتح یقینی بنا دی۔
پاکستان کی جانب سے فواد عالم واحد نمایاں بولر رہے، جنہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم وہ ٹیم کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
🏆✨ Champions Lift the Trophy! ✨🏆
— Pakistan Veterans Cricket (@CricketVeterans) December 1, 2025
The Australia Masters rise to the occasion and crown themselves champions of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup!
What a campaign. What a finish. Champions, through and through! pic.twitter.com/5iiPB44kc5
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کے مارک کلیری نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 22 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔ پاکستان کی جانب سے ندیم جاوید اور فواد عالم نے 24، جب کہ عبدالرزاق نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔
آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں مجموعی طور پر 12 بین الاقوامی ٹیموں نے شرکت کی، جب کہ ٹورنامنٹ کے 42 میچز کراچی کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے گئے۔







