پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں اور میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب جاری رکھیں گے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ فٹنس مسائل کے باعث دونوں کھلاڑیوں کو سیریز کے لیے دستیاب نہیں سمجھا جا سکتا۔

پی سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ “دونوں کھلاڑیوں کو سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں رکھا گیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔” بورڈ نے مزید بتایا کہ اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس بعد میں جاری کی جائیں گی۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ تمام میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

یہ سیریز اس لحاظ سے اہم ہے کہ آسٹریلیا 2022 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیل رہا ہے۔ اس سے قبل اسی سال کے آغاز میں آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی کیا تھا، جہاں میزبان ٹیم نے لاہور میں تینوں میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔