پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو شامل کیا گیا۔

میچ کے آغاز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے آصف آفریدی کو ان کی ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی میران بخش تھے، جنہوں نے 47 سال اور 284 دن کی عمر میں 1955 میں انڈیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا۔

عالمی سطح پر کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی انگلینڈ کے جیمز ساؤتھرٹن تھے، جنہوں نے 1877 میں آسٹریلیا کے خلاف 49 سال اور 119 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا۔ اس فہرست میں میران بخش دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل دوسرے نمبر پر تابش خان تھے، جنہوں نے 36 سال کی عمر میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا، تاہم اب یہ مقام آصف آفریدی نے حاصل کر لیا ہے۔