کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اسکول لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے تاکہ کم عمری سے ہی باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کا کام شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے نیا ناظم آباد جم خانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی کے زیرِ اہتمام انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا بھی مشاہدہ کیا، جس میں فائیو اسٹار اسکول کراچی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

فائنل میچ کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔