15 فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج پاکستان-انڈیا مقابلے سے قبل آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین کپتان نے کہا کہ ٹیم کی تیاری شیڈول کے مطابق جاری رہی اور کھلاڑی کسی غیر ضروری دباؤ کا شکار نہیں ہیں۔
سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاکستان-انڈیا میچ کو غیر معمولی رنگ دیا جاتا ہے، لیکن ہمارے لیے یہ بھی ایک کھیل ہی ہے۔ ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں، ہم ہر میچ کی طرح اس مقابلے میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم مکمل توجہ اور پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
Suryakumar Yadav is practicing in the nets by copying Pakistan bowler Usman Tariq’s bowling action. He is bowling to Abhishek Sharma so that the Indian batsmen can get used to that action and hit big sixes against him in the match.💪🔥
— 𝐑𝐮𝐬𝐡𝐢𝐢𝐢⁴⁵ (@rushiii_12) February 14, 2026
Team India all set to go own Pakistan.🙌 pic.twitter.com/ONYCT7VSZK
پاکستانی اسپنرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انڈین کپتان نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔
عثمان طارق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ مختلف انداز کے بولر ہیں اور بیٹنگ لائن کے لیے چیلنج پیش کر سکتے ہیں، تاہم انڈین ٹیم نے ان کے خلاف باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دی ہے اور کھلاڑیوں کو مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کے سوال پر سوریا کمار یادیو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے 24 گھنٹے انتظار کریں۔ ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور ہمارا فوکس صرف کھیل پر ہے۔ ابھی کھانا کھائیں، آرام کریں اور کل دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور موجودہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے۔ پاکستان-انڈیا میچ میں دباؤ فطری بات ہے، لیکن اصل کامیابی اسی ٹیم کو ملتی ہے جو اعصاب پر قابو رکھ کر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین اظہار کرے۔
🚨APPRECIATION FOR ASHWIN. 🚨
— Sam (@Cricsam01) February 13, 2026
- Ashwin has reportedly figured out a way to counter Usman Tariq’s bowling action pure experience, sharp cricketing brain.🙌pic.twitter.com/h2i1vtTuNS
واضح رہے کہ پاکستان-انڈیا ٹاکرا ہمیشہ کرکٹ شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہتا ہے اور اس بار بھی اسے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دنیا بھر کے مداح اس سنسنی خیز معرکے کے منتظر ہیں جہاں دونوں روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔







