جس کے بعد دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی یہی طرزِ عمل اپنایا، جب کہ اب اس عمل کے بعد ہونے والی بَحث آج تک جاری ہے۔
اس رویے نے نہ صرف شائقین بلکہ غیر ملکی کرکٹرز کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ آسٹریلیا کے مرد و خواتین کرکٹرز نے اس صورتحال پر طنز کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی جو کایو اسپورٹس پلیٹ فارم پر جاری کی گئ ۔
ویڈیو میں ایک آسٹریلوی اینکر کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں انڈیاایک زبردست ٹیم ہے، لیکن ہم نے ان کی ایک کمزوری ڈھونڈ لی ہے۔
دوسرے اینکر نے ہنستے ہوئے جواب دیا،انہیں روایتی مصافحہ پسند نہیں، تو کیوں نہ ہم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی انہیں الجھا دیں۔
ویڈیو میں آسٹریلوی کھلاڑی مختلف دلچسپ انداز میں گریٹنگ کرتے نظر آئے، جیسے ایئر ہائی فائیو، سر جھکانےاور فوجی انداز میں سلام پیش کرنے کے اشارے ۔
AUS players pre-India clip mocks India no-handshake theatre vs Pak. Why Aussie media & players laughing at stance sold as national pride? @BCCI @JayShah @GautamGambhir @narendramodi @ICC @MithunManhas @vikrantgupta73 @rawatrahul9 @mufaddal_vohra @PadmajaJoshi @ShivAroor pic.twitter.com/lSbuyhEcui
— Maham Fazal (@MahamFazal_) October 14, 2025
ویڈیو میں آسٹریلیا کے وائٹ بال کپتان مچل مارش، پیسر جوش ہیزل ووڈ، آل راؤنڈر گلین میکسویل، خاتون کرکٹر الیسا ہیلی، اسپنر سوفی مولی نیکس اور گریس ہیرس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے مختلف انداز میں انڈیاکے ہینڈ شیک انکار کی نقل اتارتے ہوئے انڈیا کے اس عمل پر طنز کیا۔
سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعدانڈین شائقین نے اسے غیر حساس اور غیر سنجیدہ قرار دیا، جب کہ کئی صارفین نے اسے کرکٹ کے مزاحیہ پہلو کے طور پر سراہا ہے۔
یہ تمام صورتحال جہاں ایک طرف کھیل کے میدان میں کشیدگی اور مزاح دونوں کا امتزاج پیش کر رہی ہے، وہیں یہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ جذبات، سیاست اور تفریح کا ملاپ بن چکی ہے۔







