کینبرا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتدائی پانچ اوورز کے بعد پہلی بار بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔
انڈیا نے دس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنالیے تھے مگردوسری بار بارش کی وجہ سے میچ کو درمیان میں روکنا پڑا اور اس طرح میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
انڈیا کی جانب سے شبمن گل 37 اور کپتان سوریہ کمار یادو 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، جب کہ، انڈین اوپنر ابھیشیک شرما نے 19 رنز بنائے اور مڈ آف پر ٹم ڈیوڈ کو ناتھن ایلس کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، جس کے فوراً بعد ہلکی بارش کے باعث کھیل پہلی بار رُک گیا۔ بعدازاں میچ کو 18 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
The first #AUSvIND T20I has been abandoned due to rain. 🌧️
— BCCI (@BCCI) October 29, 2025
Scorecard ▶️ https://t.co/VE4FvHBCbW#TeamIndia pic.twitter.com/biJYDFe9Ah
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب انڈین ٹیم کو ایک اور دھچکا اُس وقت لگا جب آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی گردن میں کھچاؤ کے باعث پہلے تین میچوں سے باہر ہو گئے۔
بیٹر شریاس آئر بھی تلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور وہ سڈنی کی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،وہ گزشتہ ہفتے سڈنی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے عجیب انداز میں گرے تھے۔







