انڈین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز بنا کر 9 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ آسٹریلوی باؤلرز کے تباہ کن اسپیل کے سامنے انڈین بیٹنگ لائن لڑکھڑا گیا اور ایک کے بعد دوسرا بلےباز پویلین کی جانب چلتا بنا۔

انڈیا کی جانب سے کے ایل راہل 38 اور اکشر پٹیل 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ واپسی کرنے والے ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، روہت شرما 8، شبمن گل 10 اور شریئس ایئر 11 رنز بنا سکے۔


آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کوہنیمَن، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اوون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ مچل اسٹارک اور ناتھن ایلس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 21 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت آسٹریلیا کو فاتح قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ تین-تین گول سے برابر

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور میتھیو شارٹ 8،8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ جوش فلپس نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان مچل مارش 46 اور میٹ رینشا 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔