عبوری اسکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، زیویر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، پیٹ کمینس، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، جوش ہیضلوڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنمان، گلین میکس ویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
آسٹریلیا نے اسپنرز پر بھاری انحصار کیا ہے، جہاں ایڈم زمپا، میتھیو کوہنمان اور کوپر کونولی کے ساتھ آل راؤنڈرز گلین میکس ویل اور میتھیو شارٹ بھی شامل ہیں۔
Multiple spin bowling outlets in Australia s provisional squad for the #T20WorldCup 🌪️
— ICC (@ICC) January 1, 2026
More ➡️ https://t.co/d0WnqZauc7 pic.twitter.com/m2xu9hnCHG
آسٹریلوی کرکٹ سلیکٹرز کے چیئر مین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کو منتخب کرتے وقت سری لنکا اور بھارت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا توازن بنایا گیا ہے، حالانکہ کچھ کھلاڑی فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔
بیلی نے کہا کہ پیٹ کمینس، جوش ہیضلوڈ اور ٹم ڈیوڈ اچھی حالت میں ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ عبوری اسکواڈ ہے اور اگر ضرورت پڑی تو تبدیلیاں سپورٹ پیریڈ سے پہلے کر دی جائیں گی۔
اسکواڈ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شامل نہیں کیا گیا کیونکہ مچل اسٹارک نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور اسپنسر جانسن زخمی ہیں، جس کی وجہ سے زیویر بارٹلیٹ کو شامل کیا گیا جب کہ بین ڈوارشیس کو نہیں بلایا گیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ سے قبل تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔







