لندن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور آٹھویں منٹ میں ندیم احمد نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔
اس کے بعد انڈیا نے مسلسل چار پنالٹی کارنرز حاصل کیے، تاہم پاکستانی گول کیپر علی رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ پہلا کوارٹر پاکستان کی ایک صفر کی برتری پر اختتام پذیر ہوا۔
دوسرے کوارٹر میں انڈیا کے ابشیک نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، جب کہ کچھ ہی دیر بعد انڈین ٹیم نے دوسرا گول بھی کر کے برتری حاصل کر لی۔
𝐀𝐍𝐎𝐓𝐇𝐄𝐑 𝐂𝐇𝐀𝐏𝐓𝐄𝐑 𝐈𝐍 𝐁𝐋𝐔𝐄. 🇮🇳💙
— Hockey India (@TheHockeyIndia) June 23, 2026
A spirited comeback, four goals and a famous win over Pakistan. 🙌🏑
Relive the key moments, celebrations and emotions from India s 4-3 victory in the FIH Hockey Pro League 2025–26. 📸🔥#DusSaalKaDabdaba #INDvsPAK #HockeyIndia… pic.twitter.com/hRcdFG8Ac4
تیسرے کوارٹر میں سرجیت سنگھ نے انڈیا کے لیے تیسرا گول اسکور کیا، جب کہ چوتھے کوارٹر میں رجندر سنگھ نے ایک اور گول کرکے اسکور 1-4 کر دیا۔
میچ کے آخری لمحات میں پاکستان نے بھرپور واپسی کی کوشش کی۔ کپتان ابوبکر نے دوسرا گول اسکور کرکے خسارہ کم کیا، جب کہ کھیل ختم ہونے سے صرف 10 سیکنڈ قبل شکیل نے پاکستان کے لیے تیسرا گول کر دیا، تاہم گرین شرٹس شکست سے نہ بچ سکیں۔
میچ میں انڈیا کو 11، جب کہ پاکستان کو 8 پنالٹی کارنرز حاصل ہوئے۔
اس شکست کے ساتھ پاکستان کی ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں مسلسل 13ویں ناکامی ریکارڈ ہوئی، جب کہ قومی ٹیم اگلے سیزن کی پرو لیگ میں جگہ بنانے میں بھی ناکام رہی۔







